What are Grow Bags? (Fine Fabric Planters)
یہ فیبرک (خاص موٹے کپڑے) سے بنے ہوئے مختلف سائز کے اور وزن میں بہت ہلکے گملے ہیں، جن میں مٹی، ورمی کمپوسٹ یا کوئی بھی پاٹنگ میٹریل ڈال کے سبزیوں، پھولوں اور پھلوں کے پودے گھر کے صحن میں، چھت پر، ٹیرس پر، کھیتوں کے کناروں پر اور سیم و تھور زدہ زمینوں پر بڑی آسانی سے اگائے جا سکتے ہیں۔
Why should we use Grow Bags now?
کیونکہ یہ وزن میں ہلکے ہوتے ہیں اور ان کو Move کرنا آسان ہے۔ یہ ٹوٹتے بھی نہیں۔
یہ دیرپا اور کم قیمت ہیں۔ رنگ و روغن کا خرچہ نہیں۔
ان میں پودوں کو مسلسل اور مناسب ہِیٹ اور نمی ملتی رہتی ہے۔
پانی کم دینا پڑتا ہے کیونکہ گیلا کپڑا زیادہ دیر تک نمی برقرار رکھتا ہے۔
یہ درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
زائد پانی سے بعض اوقات پودے کی جڑیں خراب ہو جاتی ہیں، لیکن گرو بیگز زائد پانی کو خارج کر کے پودے کی بہتر نمو کا باعث بنتے ہیں۔
مسام دار ہونے کی وجہ سے یہ زائد ہِیٹ کو باہر نکال دیتے ہیں۔
پلاسٹک کے مقابلے میں یہ بہت حد تک ڈی گریڈیبل اور ماحول دوست ہیں۔
دیکھنے میں دیدہ زیب اور استعمال کرنے میں پائیدار ہیں۔
گھروں میں خواتین اور بچے ان کو بہت اچھی طرح ہینڈل کر سکتے ہیں۔
12 انچ گملے کے برابر۔۔۔
دھنیا، پودینہ، پالک، میتھی، شلجم، لال مولی، چقندر، ایلوویرا، پنیریوں اور چھوٹی جڑ والے پودوں کے لیے۔
14 انچ گملے کے برابر۔۔۔
دھنیا، پودینہ، پالک، میتھی، شلجم، لال مولی، چقندر، ایلوویرا، پنیریوں اور چھوٹی جڑ والی سبزیوں اور پھولوں کے لیے۔
16 انچ گملے کے برابر۔۔۔
ساگ، مولی، مونگرے، لال مولی، چقندر، مرچ، کدو، توری، کریلا، تمام بیل والی سبزیوں اور پھول دار پودوں کے لیے۔
18 انچ گملے کے برابر۔۔۔
تقریباً تمام پودوں کے لیے بالخصوص بھنڈی، بینگن، شملہ وغیرہ۔
24 انچ گملے کے برابر۔۔۔
پھل دار پودوں کے لیے۔
40 انچ گملے کے برابر۔۔۔
بڑے پھل دار پودوں کے لیے۔
ہمارے گرو بیگز کی تیاری میں بہترین فیبرک استعمال کیا گیا ہے اور 4,5 سال تک ان کو کچھ نہیں ہوتا۔ ان شاءاللہ

0 تبصرے